نئی دہلی،11دسمبر(یواین آئی)ترنمول کانگریس نے شہریت بل کو ہندوستان اور بنگال مخالف اور غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ملک بھر میں احتجاج اور عوامی مظاہرے کئے جائیں گے اور اسے ملک کی عدالت عظمی میں چیلنج کیاجائےگا۔
راجیہ سبھا میں ترنمول
کانگریس کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے آج شہریت ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کھدی رام بوس اور باگھا جتن جیسے مجاہد آزادی کی دسمبر میں سالگرہ کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ مہینہ بنگالیوں کےلئے بہت مقدس ہوتا ہے۔
اس مقدس مہینے میں حکومت ہندوستان اور بنگالیوں کے خلاف بل لے کر آئی ہے۔